22 اپریل، امانوئل کانٹ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق روسی اور جرمن مفکر امانوئل کانٹ (Immanuel Kant) بائیس اپریل 1724ء کو کونگسبرگ پرشیا (جرمنی میں) پیدا ہوئے۔
کانٹ، یورپ کا مشہور ترین مفکر گزرے ہیں ۔ تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ سرپرست تعلیمی خرچ اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ چناں چہ 1746ء سے 1755ء تک کانٹ کو خاندانی اتالیق کے طور پر کام کرنا پڑا۔ اس طرح ذاتی محنت سے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد بھی صرف ایک معمولی استاد کی جگہ ملی۔ 1760ء کے بعد کے زمانہ میں اس کی تحریریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔ اس وقت جرمن یونیورسٹیوں میں لینبز (G.W.Leibniz) kc کے افکار چھائے ہوئے تھے ۔ کانٹ نے لینبز پر سخت تنقید کی۔ یہ تنقید چوں کہ دلائل کے اعتبار سے بہت طاقتور تھی، اس لیے کانٹ بہت جلد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ پھر اعلیٰ ترقیات کے دروازے کھل گئے ۔
کانٹ کا قد چھوٹا مگر خیالات بڑے تھے ۔فلسفے کی دنیا میں انقلاب پیدا کیا۔ وقت کی حاکم قوتوں کے بارے میں سوال بیدا رکیے۔ عقل اور آزادی کو اپنی سوچ کا محور قرار دیا۔ کانٹ کے خیالات اب بھی مستقبل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
12 فروری 1804ء کو انتقال کرگئے ۔