4 اپریل، جب نیٹو کا قیام عمل میں آیا

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 4 اپریل 1949 ء کو 12 قوموں کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق نیٹو کا قیام عمل میں آیا۔ آج یہ دنیا کا سب سے اہم ترین ملٹری اتحاد ہے۔
بی بی سی اردو سروس کے مطابق ’’نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) اتحاد امریکہ اور کینیڈا کے علاوہ دس یورپی ممالک کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں بنایا گیا تھا۔ اس اتحاد کا بنیادی مقصد اس وقت کے سوویت یونین سے نمٹنا تھا۔