ملیے 26 سالہ ترِشنیت اروڑا (Trishneet Arora) جسے ہندوستان کا مارک زکر برگ مانا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ’’ترشنیت‘‘ آٹھویں جماعت کے امتحان میں بری طرح فیل ہوا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہ ہر وقت اپنے کمپیوٹر پر ہیکنگ کے بارے میں سیکھنے میں مگن رہتا تھا۔ آج وہ "Reliance” جیسی بڑی کمپنی کے پروگرامات کے لیے سیکورٹی فراہم کر تا ہے اور یوں کروڑوں کما تا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ترشنیت کے ادارے کا نام "TAC Security”ہے۔