دوسری جنگِ عظیم میں تاج محل کو بچانے کا عجیب و غریب طریقہ

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق دوسری جنگ عظیم (1942ء) میں تاج محل کو سیکڑوں چھوٹے بڑے بانسوں سے ڈھانپا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ کام اس لیے کیا کہ جرمن اور جاپانی لڑاکا جہازوں کو گمراہ کیا جاسکے اور اس تاریخی عمارت کو بچایا جاسکے۔
برطانوی سرکار کے فہم و فراست کی وجہ سے جنگ کے دوران میں ’’تاج محل‘‘ نہ صرف محفوظ رہا بلکہ آج تک یہ محبت کی سب سے بڑی نشانی کے طور پر اسی شان سے کھڑا ہے۔