معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق اسامہ بن لادن 10 مارچ 1957ء کو سعودی عرب (جزیرۃ العرب) کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے۔
مکمل نام اسامہ بن محمد بن عوض بن لادن تھا۔ امریکہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں ان کا نام شامل تھا۔ امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نے اسامہ بن لادن کو یکم مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں قتل کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق اسامہ نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب سے ہی حاصل کی۔ بعد ازاں ریاض کی کنگ عبد العزیز یونیورسٹی سے ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن (MBA)کیا۔ بعض مغربی صحافیوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے لندن کی کسی یونیورسٹی سے انجینئری کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم اسامہ بن لادن کے قریبی حلقے سے اس خیال کی نفی ہوتی ہے۔