مانتے ہیں یہ جوڑا سمندر کے کوڑے سے تیار کیا گیا ہے؟

جی ہاں، تصویر میں نظر آنے والے یہ خوبصورت جوتے ایڈی ڈاس (Adidas) کمپنی نے سمندر سے اکھٹے کیے گئے کوڑے سے تیار کیے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” پر شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2017ء کو کمپنی نے ایسے جوتوں کے دس لاکھ جوڑے فروخت کیے تھے۔ ایک جوڑا پلاسٹک کی 11 بوتلوں سے بنایا گیا تھا، جنہیں گند کے طور پر سمندر سے نکالا گیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ صرف 2017ء میں سمندر سے نکالی گئیں 1 کروڑ 10 لاکھ بوتلوں کو کمپنی کام میں لاکر آبی حیات پر ایک طرح کا احسان کرگئی ہے۔