وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی طالبہ اور غیر معمولی ذہین بچی ارفع کریم14جنوری2012ء کو سولہ سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔
وہ 2004ء میں محض 9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) بن گئی، جب کہ دس سال کی عمر میں پائلٹ کا اجازت نامہ (لائسنس) حاصل کیا۔ اس بنا پر ارفع کا نام گینز ورلڈ ریکارڈز میں درج گیا گیا۔یہ اعزاز 2008ء تک ارفع کے پاس رہا۔
ارفع نے پاکستان کی طرف سے مختلف بین الاقوامی فورموں اور ’’ٹیک ایڈ ڈیولپر ز کانفرنس‘‘ میں نمائندگی کی۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کو صدر دفتر امریکہ میں مدعو کیا اور خود ملاقات کی۔
2005ء میں حکومت پاکستان نے ارفع کو صدارتی تمغائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہور میں ’’ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک‘‘ کے نام سے ایک سائنس پارک اعزازی طور پر ان کے نام کیا گیا۔
ارفع 14 جنوری 2012ء کو 16 سال سال کی عمر میں عارضۂ قلب کی وجہ سے وفات پا گئی۔