معلومات عامہ کی انگریزی ویب سائٹ”timeanddate.com” کے مطابق گرو گوبند سنگھ 22 دسمبر 1666ء کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق وہ سکھ مت کے دسویں گورو ہیں۔ ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر بھارت کی ریاست پنجاب میں صبح سے ہی گرودواروں میں گربانی اور کیرتن کیا جاتا ہے ۔ بڑی تعداد میں لوگ مذہبی مقامات پر پہنچتے ہیں۔
سکھ مت میں گورو گوبند سنگھ کا کردار اِس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اُنہوں نے 1699ء میں خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی۔
وہ 7 اکتوبر 1708 ء کو انتقال کرگئے۔