12 دسمبر، رجنی کانت کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق تامل اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت 12 دسمبر 1950ء کو بینگلور میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ان کا اصل نام ’’شیواجی راؤ گائیکواڑ‘‘ ہے۔ان کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے ۔ وہ ایک مراٹھا ہیندرے پاٹل (مراٹھی خاندان) سے تعلق رکھتے ہیں۔
رجنی کانت نے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم ’’اپورو راگنگل‘‘سے کیا، جس کے ڈائریکٹر ’’کے بال چندر‘‘ تھے۔ آپ ان گنے چنے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی فلمی زندگی کے چند سالوں میں سپر اسٹار بن گئے۔دیگر بھارتی علاقائی فلم انڈسٹریوں میں کام کرنے کے علاوہ وہ غیر ملکی فلموں میں بھی نظر آئے جن انگریزی فلمیں بھی شامل ہیں۔
رجنی کانت کو ’’شیواجی‘‘ (فلم) میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے، تو وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ان کو سن 2000ء میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں ’’پدم بھوشن‘‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔