معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق فلموں میں آنے سے پہلے’’آل انڈیا ریڈیو‘‘ نے امیتابھ بچن کو یہ کہتے ہوئے مسترد کیا تھا کہ آپ کی آواز سننے میں اچھی نہیں لگتی۔ عجیب بات ہے کہ آگے ان کی آواز ہی ان کی کامیابی کا وسیلہ بنی۔
ویب سائٹ کے مطابق اس سے بھی بڑی ناکامی کا سامنا امیتابھ بچن نے اپنی اولین 12 فلموں کے فلاپ ہونے کی شکل میں کیا، مگر ان کی ہمت تھی کہ ڈٹے رہے اور مایوس نہیں ہوئے۔ اُن دنوں مالی مشکلات کا سامنا تھا اس لیے اپنے ایک دوست کے ساتھ سر چھپانے کو جگہ ملی تھی۔
ویب سائٹ ہی کے مطابق ہمت نہ ہارنے والا یہ عظیم اداکار معتبر نشریاتی ادارے "بی بی سی” کے مطابق "Actor of the Millennium” کا خطاب حاصل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ آج امیتابھ بچن بالی ووڈ کے مال دار ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔