جی ٹوینٹی (20-G) معاشی لحاظ سے مضبوط دنیا کے بیس بڑے ممالک کا ایک فعال تجارتی، صنعتی اور سرمایہ کاری کو ترقی دینے والا عالمی فورم ہے جس میں انفرادی حیثیت میں امریکہ، برطانیہ، ترکی، جنوبی کوریا، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، روس، میکسیکو، جاپان، اٹلی، انڈونیشیا، بھارت، جرمنی، فرانس، چین، کینیڈا، ارجنٹائن، اسٹریلیا اور برازیل شامل ہیں۔ جب کہ یورپی یونین مجموعی حیثیت میں شامل ہے، جس کی نمائندگی یا تو یورپین کمیشن یا یورپین سینٹرل بینک کرتا ہے۔
جی ٹوینٹی عالمی سطح پر معاشی منصوبہ بندی اور روابط کے حوالے سے اقدامات کا ایک تسلسل ہے جیسا کہ ہم جنگِ عظیم دوم کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی صورت میں دیکھتے ہیں۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ ، ماہِ نومبر 2019ء، صفحہ 88 سے انتخاب)