14 نومبر، حاجی لق لق کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق عظیم صحافی، کالم نگار اور مِزاح نگار حاجی لق لق 14 نومبر 1894ء کو قصور میں پیدا ہوئے۔
ان کا اصل نام عطا محمد چشتی جب کہ قلمی نام حاجی لق لق تھا۔ ان کے والد کا نام بندو علی تھا۔ آپ آغا شورش کاشمیری کی زیرِ ادارت ’’چٹان‘‘ میں خامہ فرسائی کیا کرتے تھے۔
ان کی قد آوری کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ آغا شورش کاشمیری نے اپنے خاکوں کی کتاب ’’نو رتن‘‘ میں آپ کا زبردست خاکہ کھینچا ہے۔
حاجی لق لق 28 ستمبر 1961ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔