مہیش ساوانی، انسانیت کا دوسرا نام

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterst.com” کے مطابق مہیش ساوانی گجرات (ہندوستان) کے مشہور بزنس مین ہیں جو یتیم بچیوں کی شادی کا بوجھ اُٹھاتے ہیں۔
"theweekendleader.com” نامی ایک اور نشریاتی ادارے کی مفصل رپورٹ کے مطابق مہیش اب تک 2 ہزار سے زائد یتیم بچیوں کی شادی کا خرچہ برداشت کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مہیش سالانہ 3 سو یتیم بچیوں کی والد کی کمی پورا کرنے کے لیے لاکھوں روپیہ خرچ کرتے ہیں اور قلبی اطمینان حاصل کرتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ مہیش ماضیِ قریب میں ہیروں کے تاجر رہ چکے ہیں۔