معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد 28 اکتوبر 1956ء کو آرادان ، ایران میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ ایک لوہار کے گھر پیدا ہوئے ۔ عمر ایک سال کی تھی جب خاندان نے تہران کی طرف نقلِ مکانی کی۔ انقلابِ ایران میں پاسداران سے وابستہ رہے ۔ ان پر امریکہ سفارت خانے پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ صدر بننے کے بعد امریکی مخالفت کا شدت سے سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف ایٹمی پروگرام پر بھی عالمی اعتراض کی وجہ سے مسلسل ان پر دباؤ بڑھتا رہا، لیکن ان حالات میں بھی انہوں نے حالات کا مقابلہ کیا۔ اسرائیل کے خلاف ان کے بیانات نے کئی دفعہ عالمی سطح پر متنازع حیثیت حاصل کی۔ احمدی نژاد امریکی اور مغربی دنیا میں جتنے غیرمقبول ہیں اتنے ہی اپنے عوام میں وہ ہر دل عزیز رہے ہیں۔