معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب”pinterest.com” پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی یہ عمارت پورا قصبہ ہے۔ اسے بجا طور پر دنیا کے منفرد اور عجیب و غریب قصبوں میں سے ایک گردانا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں درج ہے کہ یہ قصبہ الاسکا (Alaska) میں ہے، جس میں کُل 217 افراد بستے ہیں۔ تمام کے تمام اس 14 منزلہ عمارت میں رہتے ہیں۔ عجیب و غریب بات یہ ہے کہ قصبہ کے لیے منظور شدہ سکول، ہسپتال یہاں تک کہ چرچ اور کریانہ کی دکان بھی عمارت کے اندر ہی ہیں۔