معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterest.com” میں شائع ہونے والی ایک مفصل رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا سر پیٹھ کی طرف دھڑ کے ساتھ لٹکا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ماں کو مشورہ دیا کہ یہ بچہ عمر بھر کا روگ ہوگا، بہتر یہی ہوگا کہ اسے کچھ نہ کھلایا جائے اور یوں یہ فاقہ کشی کا شکار  ہوکر مرجائے۔ بچے کو ایک غیر معمولی بیماری "Conenitial Arthrogryposis” لاحق تھی۔ ماں نے ڈاکٹروں کی بات سُنی، کچھ دیر سوچنے کے بعد مامتا، حقیقی صورتحال پر غالب آئی اور اس نے بچے کو پالنا اپنے لیے ایک چیلنج گردان لیا۔
مانتے ہیں کہ وہ بچہ آج جوان ہو کر نہ صرف ایک بہترین اکاونٹینٹ ہے بلکہ پوری دنیا میں ایک موٹی ویشنل سپیکر کے طور پر کروڑوں انسانوں کو جینے کا حوصلہ بخشتا ہے۔ اس جوان کا نام "Claudio Vieira de Oliveira” ہے۔