وکی پیڈیا کے مطابق سکھ مت کے بانی اور دس سکھ گروؤں میں سے پہلے گرو ’’گرو نانک دیو‘‘ 22 ستمبر 1539ء کو کرتارپور میں انتقال کرگئے۔
گرونانک کی پیدائش شہر ننکانہ صاحب، لاہور، پنجاب موجودہ پاکستان میں 15اپریل، 1469ء کو ہوئی۔ان کا کلام سکھوں کی مقدس کتاب، گرنتھ صاحب میں 974منظوم بھجنوں کی صورت میں موجود ہے۔
گرو نانک کی زندگی سے متعلق ابتدائی سوانحی ماخذات اب جنم سکھی کی صورت میں موجود ہیں۔ گرنتھ صاحب لکھنے والے بھائی گرداس نے اپنی ورس میں بھی نانک کی زندگی سے متعلق لکھا ہے۔ اگرچہ یہ دونوں مسودات ہی نانک کی زندگی کے کچھ عرصے بعد تحریر کیے گئے، تاہم ان میں جنم سکھیوں کے مقابلے میں کم تفصیل ملتی ہے۔