جانتے ہیں دنیا کا کثیرالاشاعت اخبار کون سا ہے؟

"worldatlas.com” کی طرف سے شائع ہونے والی ایک مفصل تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سرکولیشن ایک جاپانی روزنامہ "The Yomiuri Shimbun” کی ہے۔ مذکورہ روزنامہ کی شروعات 1874ء کو ہوئی تھی۔ یہ جاپان کے تمام بڑے شہروں سے بیک وقت شائع ہوتا ہے۔
مذکورہ تحقیق میں دی جانے والی فہرست کے مطابق دوسری پوزیشن روزنامہ "The Asahi Shimbun” کی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ روزنامہ بھی جاپان ہی سے شائع ہوتا ہے۔
دنیا میں تیسری بڑی سرکولیشن امریکہ سے شائع ہونے والے روزنامہ "The USA Today” کی ہے۔
اس فہرست میں چوتھی پوزیشن انڈیا سے جاری ہونے والے روزنامہ”The Dainik Bhaskar” کی ہے۔
دنیا کے اولین دس زیادہ تعداد میں شائع ہونے والے روزناموں میں پاکستان کا ایک بھی ادارہ شامل نہیں۔