اٹلی میں کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے دوران میں آداب کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہاں کی روایات کے مطابق کھانے کو رسمی معاملات سے بڑھ کر خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ضمن میں ایک خاص فرق یہ بھی ہے کہ اطالوی بیرا بل لاکر آپ کے ہاتھ میں نہیں دیتا، بلکہ کھانے کے بعد بیرے سے بل لانے کی درخواست کرنا پڑتی ہے۔ اس کے بعد بل آپ کو پیش کیا جاتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ اٹلی میں کسی ہوٹل میں کھانا کھانے جائیں، تو بل کا انتظار کرنے کے بجائے خود بل کا پوچھ لیں اور پھر ادائیگی کر دیں۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ ماہِ ستمبر، 2019ء کے صفحہ 103 سے انتخاب)