قبض کا غذائی علاج

ڈان اردو سروس نے قبض کے غذائی علاج کے حوالہ سے ایک مفصل تحریر شائع کی ہے جس کے مطابق: ’’فائبر سے بھرپور غذائیں قدرتی جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں۔ روزانہ 20 سے 35 گرام فائبر کو غذا میں شامل کرنا قبض کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سیب، انجیر، دالیں، گریاں، بیج اور لوبیا وغیرہ فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، اور اکثر افراد کو پسند بھی ہوتے ہیں۔‘‘