1 ستمبر، گرو رام داس کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق چوتھے سکھ گرو ’’گرو رام داس‘‘ یکم ستمبر 1581ء کو امرتسر، پنجاب میں انتقال کرگئے۔
آپ سکھوں کے 10گروؤں میں سے چوتھے گرو تھے۔ آپ کو 30 اگست 1574ء کو سکھ گرو بنایا گیا۔ آپ 7 سال تک گرو رہے۔
آپ24 ستمبر 1534ء کو چونا منڈی لاہور، خطۂ پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ ہری داس اور انوپ دیوی کی اولاد تھے۔ گرو ارجن، بابا مہان دیو اور بابا پرتھی چند آپ کی اولاد تھے۔
آپ کے بارے میں یہ بھی تاریخ کے صفحات میں ملتا ہے کہ آپ سات سال کی عمر میں یتیم ہوگئے تھے۔