وکی پیڈیا کے مطابق ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر جعفر بلوچ 27 اگست 2008ء کولاہور میں انتقال کرگئے۔
آپ کا اصل نام غلام جعفر تھا۔ آپ تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھے اور گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور سے بطورِ پروفیسر ریٹائر ہوئے۔
آپ بیک وقت اردو کے شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ اقبالیات تھے ۔ آپ نعت گوئی میں تخصیص رکھتے تھے۔ آپ کی تصانیف میں اقبالیات اور اسد ملتانی، علاّمہ اقبال اور مولانا ظفر علی خاں، مجالس اقبال، برسبیل سخن، بیعت، مشارق، محاکم، اشارات، مطلعین، مشارق، ارمغانِ نیاز، اقبال شناسی اور سیارہ، یادنامۂ داؤدی اور آیات ِ اَدب شامل ہیں۔
آپ قبرستانِ شاہ کمال، لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔