وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے معروف مصنف، مہندس، صحافی، شاعر، محقق، مؤرخ اور پاکستان کرونیکل کے مصنف عقیل عباس جعفری 10اگست 1957ء کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔
تحقیق اور پاکستانیات کے شعبے میں آپ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پاکستان کوئز سوسائٹی نے آپ کو 2004ء میں کوئز ایکسی لینس ایوارڈ، وزڈم پاکستان فورم نے 2010ء میں ہیروزآف پاکستان کمال کارکردگی ایوارڈ اور سینٹر آف سوک ایجوکیشن پاکستان نے 2010ء کا سوک ایجوکیشن ایوارڈ عطا کیا۔ اس کے علاوہ 2000ء میں ریڈیو پاکستان کا بہترین نعت گو اور بہترین قومی نغمہ نگار کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ 2011ء میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے آپ کو بہترین فیچر نگار کا ایوارڈ عطا کیا۔
حکومت پاکستان نے آپ کو 9 دسمبر 2016ء سے تین سال کے لیے اردو لغت بورڈ کراچی کا مدیر اعلیٰ مقرر کیا ہے۔