9 اگست، "ہندوستان چھوڑو تحریک” کا یومِ آغاز

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 9 اگست 1942ء کو ’’ہندوستان چھوڑ وتحریک‘‘ کا آغاز ہوا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’ہندوستان چھوڑو تحریک‘‘ برصغیر پاک وہند میں چلنے والی ایک تحریک کو کہا جاتا ہے جس کا آغاز مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔ یہ انڈین نیشنل کانگریس کی تحریک تھی جس کا مقصد سول نافرمانی کر کے انگریز سرکار کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا۔ ’’کرپس‘‘ کی تجاویز غیر مؤثر ہوچکی تھیں۔ کانگریس نے انگریز سرکار کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا۔ مہاتما گاندھی نے 8 اگست 1942ء کو اپنے خطاب میں کہا: ’’کرو یا مرو!‘‘ مہاتما گاندھی کے سخت بیان کے بعد کانگریس نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، اور انگریزوں سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ ان سب چیزوں کا برطانوی حکومت نے سخت نوٹس لیا، یہاں تک کہ مہاتما گاندھی سمیت کئی کانگریسی لیڈران گرفتار کیے گئے۔