ہوا کے اخراج پر کینیا کا پارلیمان بند

"Daily Mail” کی ایک خبر کے مطابق کینیا کا پارلیمان اُس وقت بدمزگی کا شکار ہوا، جب ایک رکنِ اسمبلینے اپنے ساتھی پر الزام لگایا کہ وہ بار بار ہوا خارج کر رہا ہے اور ناگوار بدبو کی وجہ سے مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔
ڈیلی میل کی خبر کے مطابق یہ واقعہ "Homa Bay County” کی اسمبلی میں بدھ کے روز پیش آیا۔ دوسری طرف جس رکنِ اسمبلی پر ہوا کے اخراج کا الزام لگا، اس نے دیگر اراکین کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا عمل کیوں کرے گا، جس سے کسی انسان کو تکلیف پہنچے؟
معاملہ کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے سپیکر اسمبلی نے ہال میں ’’ائیر فریشنرز‘‘ جلد از جلد مہیا کرنے کا حکم دیا، تاکہ مسئلہ حل کیا جائے۔
خبر کے مطابق ذکر شدہ مسئلے کی وجہ سے اسمبلی کی کارروائی دس منٹ تک رُکی رہی۔