وکی پیڈیا کے مطابق جمہوری جدوجہد کے ہیرو ’’نیلسن منڈیلا‘‘ کی یاد میں ہر سال 18 جولائی کو ’’یومِ منڈیلا‘‘ (Mandela Day)منایا جاتا ہے ۔ آپ 18 جولائی 1918ء کو ترانسکی، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے تھے۔
’’یومِ منڈیلا‘‘منانے کا مقصد نیلسن منڈیلا کی پوری دنیا کے لیے کی گئی جمہوری کوششوں اور امن کو آگے بڑھانے کی کاوشوں اور دنیا میں آزادی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ بلاشبہ یہ قرارداد ایک ایسی شخصیت کے لیے اعزاز کی بات ہے جس کو پہلے نسلی تعصب پھیلانے اور پھر حکومت کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا، مگر اب وہی سفید فام طبقہ ان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے شخصی آزادی اور برابری کا سب سے بڑا علمبردار گردانتا ہے ۔