17 جولائی، ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور مؤرخ، افسانہ نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کو لندن میں انتقال کر گئے۔ آپ ماڈل ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کی تصانیف میں ’’ہماری قومی جدوجہد‘‘، ’’اقبال کے آخری دو سال‘‘، ’’چند یادیں چند تاثرات‘‘، ’’تاریخ اور افسانہ‘‘، ’’راہ گزر‘‘ اور ’’شاخسار‘‘ کے نام شامل ہیں۔
آپ کی گراں قدر خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے آپ کو صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔