وکی پیڈیا کے مطابق یکم جولائی 1948ء کو قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کرتے ہوئے اسے مالیاتی خود مختاری کی علامت قرار دیا۔
پاکستان کی آزادی سے پہلے ریزرو بینک آف انڈیا اس علاقے کا مرکزی بینک تھا۔ پاکستان کی آزادی کے فوراً بعد یہی بینک ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کا مرکزی بینک تھا۔ یکم جولائی 1948ء کو قائد اعظم محمد علی جناح نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کیا۔ 30 دسمبر 1948ء کو برطانوی حکومت نے برصغیر کے ریزرو بینک آف انڈیا کے اثاثوں کا 70 فیصد ہندوستان کو دیا جب کہ پاکستان کو 30 فیصد ملا۔ اُس وقت ریزرو بینک آف انڈیا کی طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی ایک پرائیوٹ یا نجی بینک تھا۔ یکم جنوری 1974ء کو بھٹو نے اسے قومی ملکیت میں لے لیا، جس کی وجہ سے عالمی بینکار بھٹو کے دشمن بن گئے۔