آج کا فیصلہ قارئین پر رکھ چھوڑتے ہیں کہ یہ شہ خرچی ہے یا بے وقوفی؟ تصویر میں نظر آنے والی نشستیں قطر ائیرویز کی ہیں جو عقابوں کے لیے بُک کی گئی تھیں۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ عقاب سعودی عرب کے ایک شہزادے کے تھے، جن کے لیے اس نے قطر ائیر ویز میں 80 نشستیں بُک کی تھیں۔ اس حوالہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔