ان سے ملیے، ان کا پورا نام "Pedro Rodrgues Filho” ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ سفاک شخص 100 مختلف لوگوں کا قاتل ہے، لیکن آج کل آزاد گھوم رہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ برازیل کا رہائشی ہے۔ دراصل برازیل میں قتل کے جرم میں گرفتار ہونے والے کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ 30 سال کی قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ اس لیے مذکورہ شخص 100 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد صرف 30 سال کی جیل کاٹ کر اب آزاد گھوم رہا ہے۔