پوری دنیا میں 8 مئی کو تھیلسیمیا کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ تھیلسیمیا خون کی ایک موذی بیماری ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ سعید کے مطابق تھیلیسیمیا خون کے اس مرض کو کہتے ہیں جس میں معیاری خون ناکافی بنتا ہے۔ یہ خون میں ہیموگلوبن کا پیدائشی نقص ہے۔ اس کی 3 اقسام ہیں: پہلی، تھیلیسیمیا مائنر۔ دوسری، تھیلیسیمیا انٹر میڈیا اور تیسری، تھیلیسیمیا میجر۔