ماہرین طب کے بقول شہد کی تاثیر گرم ہے، مگر جب اسے پانی میں ڈالا جاتا ہے، تو اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔
حکیم محمد سعید نے اپنی ایک تحریر میں اس حوالہ سے لکھا ہے کہ اگر سحری کے وقت ایک گلاس پانی میں دو یا تین چمچ شہد ڈال کر پیا جائے، تو اس سے معدہ میں پورا دن ٹھنڈا رہنے کی طاقت پیدا ہوجاتی ہے۔ اور جب معدہ ٹھنڈا رہے گا، تو ظاہر ہے پیاس بھی کم لگے گی۔