وکی پیڈیا کے مطابق شہنشاہِ ظرافت ’’منور ظریف‘‘ 29 اپریل 1976ء کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔
منور ظریف نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا، تو اس وقت مزاحیہ اداکاروں میں نرالا، سلطان کھوسٹ، ایم اسماعیل، زلفی، خلیفہ نذیر اور دلجیت مرزا جیسے کامیڈین فلمی صنعت پر چھائے ہوئے تھے۔ ان مزاحیہ اداکاروں کے ہوتے ہوئے منور ظریف نے اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے اپنی جگہ بنائی۔ 16 سالہ فلمی کیرئیرمیں 300 سے زائد اردواور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوکن میلے دی، دامن اورچنگاری، چکر باز، ہمراہی، بدتمیز، نوکر ووہٹی دا اوردیگر شامل ہیں۔