وکی پیڈیا کے مطابق آغا محمد حشر ابن آغا غنی شاہ 28 اپریل 1935ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
آپ 3اپریل 1879ء کو بنارس میں پیدا ہوئے۔ آپ کی تعلیم و تربیت بنارس ہی میں ہوئی۔ آپ کے والد چوں کہ مذہبی معاملات میں قدامت پسند تھے۔ اس لیے آغا حشر ابتدا میں انگریزی تعلیم سے محروم رہے۔ دینیات کی تعلیم مولوی عبد الصمد سے حاصل کی اور سولہ پارے حفظ کیے۔
آغا حشر نے یوں تو 19 سال کی عمر میں ڈراما نگاری میں نام پیدا کیا تھا مگر آگے جاکر اردو کے شیکسپیئر کہلائے۔ آپ نے بے شمار ڈرامے لکھے جن میں خواب ہستی، رستم و سہراب، مرید اشک، اسیر حرص، ترکی حور، آنکھ کا نشہ، یہودی کی لڑکی، خوبصورت بلا اور سفید خون بہت مشہور ہوئے ۔