گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈز 2017ء کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا معمر مرد حضرت اور خاتون دنیا کا معمر ترین شادی شدہ جوڑا ہے۔ شادی کے وقت دونوں کی مشترکہ عمر 194 سال 280 دنوں پر مشتمل تھی۔
گینز بُک کے مطابق انگلینڈ کے "George Kirby” تیرہ جون 1912ء کو پیدا ہوئے تھے جب کہ "Doreen Kirby” چھے ستمبر 1923ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ دونوں ’’ایسٹ ساسکس، انگلینڈ‘‘ میں 13 جون 2015ء کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔