مزاحیہ شاعر دلاور فگار کے دوست نے اپنے بچوں کے نام رفیق الاسلام، مجید الاسلام، فخرالاسلام وغیرہ رکھے تھے اور آخری لڑکے کے نام کے لیے جب دلاور فگار سے مشورہ مانگا گیا، تو دلاور فگار فوراً بول اٹھے، آخری لڑکے کا نام خارج الاسلام رکھو۔
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب ’’کِشتِ زعفران‘‘ مطبوعہ ’’الفیصل‘‘ پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر186-87سے انتخاب)