نیل ہاربی سن (Neil Harbisson) کو دنیا کا پہلا سائبورگ آرٹسٹ (Cyborg Artist) مانا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق نیویارک کے "Neil Harbisson” نے اپنی کھوپڑی میں ایک عجیب و غریب انٹینا (Antenna) نصب کیا ہے، جس کی مدد سے اس میں یہ طاقت پیدا ہوگئی ہے کہ وہ رنگ کو سُن اور آواز کو دیکھ سکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ انٹینا کی مدد سے وہ پاس ہی پڑی اشیا بلیو ٹوتھ (Bluetooth) اور انٹرنیٹ وغیرہ سے ہر وقت کنیکٹ رہ سکتا ہے۔