یہ ہے ملکہ چیونٹی جو حشرات الارض میں سب سے زیادہ عمر پاتی ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ملکہ چیونٹی پورے تیس سال زندہ رہتی ہے، جو کسی بھی حشرہ کی روئے زمین پر سب سے زیادہ عمر ہے۔
"iseek.online” کی ایک تحقیق کے مطابق چیونٹیوں کا خاندان ہزاروں افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں مختلف شکل اور رنگ و رُوپ کی چیونٹیاں ہوتی ہیں۔ پورے خاندان میں ایک ملکہ ہوتی ہے۔ پوری آبادی میں اُس کا حکم چلتا ہے اور ہر رُکن اس کے حکم کا پابند ہوتا ہے۔ چیونٹیوں میں نَر (Male) اور مادہ (Female) دونوں ہوتی ہیں۔ لیکن ملکہ کے سِوا کوئی اور چیونٹی تَولید کا کام انجام نہیں دے سکتی۔ اگر اِتفاقاً ملکہ مر جائے، تو شہد کی ملکہ کی طرح نئی ملکہ کا تقرّر نہیں ہوتا بلکہ تمام چیونٹیاں دوسری کالونی میں ضم ہو جاتی ہیں۔