خوبصورت تصویر، بہترین سبق

ایک ماہرِ بشریات نے افریقہ کے ایک قبیلہ کے بچوں کے لیے کھیل تجویز کیا۔ ماہرِ بشریات نے بچوں سے کہا کہ دوڑ لگائیں اور اُس دُور کھڑے درخت کے ساتھ رکھی پھلوں کی ٹوکری کو جو سب سے پہلے ہاتھ لگائے گا، پھل اس کے ہوں گے۔ بچوں نے جیسے ہی یہ سنا، سب نے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دیے اور ایک ساتھ دوڑ لگا کر پھلوں کی ٹوکری کو چھو آئے۔ ماہرِ بشریات بچوں کا یہ اتفاق دیکھ کر حیران ہوا اور انہیں پھلوں کی ٹوکری حوالہ کرنے کے بعد بچوں کا جائزہ لینے لگا۔ بچے درخت کے اردگرد بیٹھ کر پھلوں کا مزہ لینے لگے۔ ماہرِ بشریات نے بچوں سے سوال کیا کہ آپ میں سے کوئی ایک بچہ تیز دوڑ کر سارے پھل حاصل کر سکتا تھا، ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟ سب بچوں نے ایک آواز میں کہا: "UBUNTU” یعنی ہم میں سے کوئی ایک باقی سب کو خفا کرکے کیسے خوش رہ سکتا ہے؟
افریقی کلچر "Xhosa” میں "UBUNTU” کا مطلب ہے:”I am because we are”