پیشِ خدمت ہے "تھری ڈی فوڈ پرنٹر”

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق تھری ڈی فوڈ پرنٹر (3D Food Printer)نامی مشین آپ کی مرضی کے مطابق آپ کے لیے ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ تیار کرسکتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس مشین کا نام فوڈینی (Foodini) ہے۔ یہ آپ کے لیے پیزا، برگرسے لے کر چاکلیٹ تک سب کچھ منٹوں کے حساب سے تیار کرسکتی ہے۔ اس عمل میں مشین تازہ خوراکی اجزا کو استعمال میں لاتی ہے۔