یہ ہے دنیا کا خوشحال ترین ملک

"pinterest.com” پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق ڈنمارک (Denmark) دنیا کا خوشحال ترین ملک ہے۔
پوسٹ کے مطابق ڈنمارک کے عوام ہفتہ میں 33گھنٹے (یعنی روزانہ 4.7 گھنٹے) کام کرتے ہیں جب کہ روزانہ کے حساب سے کم سے کم اجرت 20ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ڈنمارک میں یونیورسٹی تک کی تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات بالکل فری ہیں۔ نومولود بچوں کا خرچہ ڈنمارک کی حکومت اٹھاتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک میں بدعنوانی (Corruption) نہ ہونے کے برابر ہے۔