بنوچی (بنوسی) قبیلہ کا مختصر جائزہ

بنوچی (پشتو میں بنوسی) پٹھانوں کی ایک شاخ، جو بنوں تحصیل کے وسطی حصے، کُرم اور ٹوچی دریاؤں کے درمیان آباد ہیں۔ یہ خطہ انہوں نے 16 ویں صدی میں حاصل کیا، جب وزیریوں نے انہیں شوال سے بے دخل کیا۔ خود انہوں نے بھی مینگل اور ہانی قبائل کو کوہاٹ اور کُرم کی جانب دھکیلا۔ بہت سے سیّد اور اسلام کے دیگر پیشوا بنوچیوں کی جانب مائل ہوئے اور وہ ان کے ساتھ باہمی شادیاں بھی کرتے ہیں۔ ان کے خطہ میں آباد تمام مسلمان بنوچی (بنوسی) کہلاتے ہیں۔
سرہربرٹ ایڈورڈز کے بقول : ’’بنوچی افغانوں کا برا نمونہ ہیں۔‘‘
ان کے ایساکھی (Isakhi)قبیلچہ کی عورتوں کا حسن مشہور ہے۔ اس حوالہ سے ایک قول ہے: ’’جو ایساکھی عورت سے شادی نہ کرے، وہ گدھی کے ساتھ شادی کرنے کا حق دار ہے۔‘‘
(ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا از ای ڈی میکلیگن/ ایچ اے روز، مترجم یاسر جواد، شائع شدہ بُک ہوم لاہور، صفحہ نمبر76 اور 77 سے انتخاب)