زندگی میں کوئی دوست نہ رکھنے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

اگر آپ کا کوئی دوست نہیں، تو اس خطرہ کے لیے تیار ہوجائیں؟
معلوماتِ عامہ کے حوالے سے مشہور دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹوں میں سے ایک "pinterest.com” پر حالیہ شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ کا کوئی دوست نہیں ، تو جس طرح تمباکو نوشی جسم کو بے پناہ نقصان پہنچاتی ہے، ٹھیک اسی طرح کا نقصان دوست نہ رکھنے کی وجہ سے آپ کے جسم کو بھی پہنچے گا۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ تحقیق حالیہ "Harvard University” میں ایک مطالعہ کے وقت سامنے آئی ہے۔ اس کے مطابق زندگی میں دوست کی ضرورت کھانے پینے جتنی ضروری ہے۔ دوست دکھ درد میں شریک ہوتا ہے اور اکثر دوست ایک دوسرے کے کاموں کا بوجھ بھی ہلکا کیا کرتے ہیں۔