چائینہ کے "روبوٹ کپل” کی عجیب و غریب کتھا

چائینہ میں لوگوں کو ایک عجیب و غریب واقعہ کچھ اس صورت میں دیکھنے کو ملا کہ ایک جوڑا پورا ہفتہ بنا تھکے ہوئے 21 گھنٹے ریسٹورنٹ چلایا کرتا تھا۔ مگر یہ صرف ان لوگوں کا گمان تھا اور معاملہ کچھ اور تھا۔
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق چائینہ میں جڑواں بھائیوں کی اتفاق سے جڑواں بہنوں ہی سے شادی ہوئی تھی۔ بھائیوں کا ایک ریسٹورنٹ تھا جسے وہ دو شفٹوں میں چلاتے تھے، ساڑھے دس گھنٹے ایک شفٹ جب کہ ساڑھے دس گھنٹے دوسرا۔ شادی کے بعد بیویاں بھی خاوندوں کا ہاتھ بٹایا کرتی تھیں۔
ویب سائٹ کے مطابق لوگوں کو گمان تھا کہ صرف ایک جوڑا (میاں بیوی) روبوٹ کی طرح 21 گھنٹے کام کرتا ہے، اس لیے ان کا نام روبوٹ کپل (Robot Couple) اور ریسٹورنٹ کا نام (Robot Couple Restaurant) پڑ گیا۔ ان پر خصوصی سٹوری چھپنے کے بعد ہی معمہ حل ہوا اور لوگوں کی اپنی حماقت پر ہنسی چھوٹی۔