تصویر میں نظر آنے والا یہ درخت ’’سولر پاؤر ٹری‘‘ کہلاتا ہے۔ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے آج کل یہ تیزی سے رواج پاتا جا رہا ہے۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق انڈیا میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ایسے مصنوعی درخت بھی لگانے کا پروگرام جاری ہے، جو لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد دے رہے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق انڈیا میں آج کل "Solar Power Trees” لگانے کا رواج زوروں پر ہے۔ مذکورہ درخت چار مربع فٹ کی چھوٹی سی جگہ گھیرتا ہے اور پورے پانچ گھروں کی بجلی کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ آج کل پوری دنیا میں اس انڈین آئیڈیا کی بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے۔