آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کا ٹوٹکا

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے آلو کو دو پھانکوں میں کاٹ کر انہیں آنکھوں پر رکھ کر آنکھیں بند کرکے پندرہ منٹ لیٹ جائیں۔ اس کا استعمال میک اپ کرنے سے پہلے کریں، تو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے میک اپ میں نہیں اُبھریں گے۔

"سولر پاؤر ٹری” لوڈشیڈنگ کا مستقل علاج

تصویر میں نظر آنے والا یہ درخت ’’سولر پاؤر ٹری‘‘ کہلاتا ہے۔ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے آج کل یہ تیزی سے رواج پاتا جا رہا ہے۔ معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق انڈیا میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ایسے مصنوعی درخت بھی لگانے کا پروگرام جاری […]

آزادیِ رائے بارے ہمارے اسلاف کیسے تھے؟

عمر! یاد ہے تم پہلے عمیر کہلاتے تھے، چھوٹا سا عمیر۔ پھر تم عمر بن گئے اور اونٹ چراتے تھے اور اب تم امیر المومنین عمرؓ بن الخطاب کہلاتے ہو، ہے ناں! حضرت عمرؓ بڑی بے تکلفی سے کھڑے اس بوڑھی عورت کی باتیں سن رہے تھے۔ حضرت عمرؓ جن کی شخصیت کے سامنے بڑے […]

ریاستِ دیر کے حکمرانوں کی مختصر تاریخ

دیر پر شاہی خاندان ’’اخون خیل‘‘ نے تقریباً 350 سال تک حکومت کی ہے۔ شاہی خاندان کے حکمرانی اخون الیاس بابا لاجبوک سے شروع ہوکر نواب شاہ خسرو پر ختم ہوتی ہے۔اخون کے معنی سکالر اور عالم دین کی اولاد کے ہیں۔ اخون الیاس بابا لاجبوک (1626-1676): دیر کے شاہی خاندان کے مورثِ اعلیٰ اخون […]

19 جنوری، جب پہلی بھارتی خاتون وزیر اعظم بنیں

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 19 جنوری 1966ء کو اندرا گاندھی انڈیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ آپ کو 31 اکتوبر 1984ء کو قتل کیا گیا۔ وکی پیڈیا کے مطابق آپ وزیرِاعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی تھیں۔