جانتے ہیں "راکی” میں ریمبو کو مذاق کتنا بھاری پڑا؟

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک پوسٹ کے مطابق جب "Rocky IV” مووی بنائی جا رہی تھی، تو "Sylvester Stallone” المعروف ریمبو نے "Dolph Lundgren” سے ازراہِ مذاق کہا کہ کیوں نہ شوٹنگ کے دوران میں ایک ایسا مکا مارا جائے، جس سے وہ (ریمبو) واقعی ناک آؤٹ ہوجائیں۔
ویب سائٹ کے مطابق "Dolp Lundgren” نے اسے واقعی ایک ایسا مکا مارا جس کی وجہ سے ریمبو کو پورے 9 دن آئی سی یو میں گزارنا پڑے۔ دوسری طرف ریمبو کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ بھی رُکی رہی۔