جب گورباچوف کی بیوی کے ہاتھوں انگریز وزیر چکرا گیا

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق میخائل گورباچوف (Mikhail Gorbachev) کی بیوی رائیسا گورباچوف  (Raisa Gorvachev) نے ایک دفعہ انگلستان کے ایک وزیر کو اس وقت چکرا کر رکھ دیا جب خاتون نے اُسے کہا کہ ہمارے ملک (سوویت یونین) میں آلو 300 الگ طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ بالفاظِ دیگر سوویت یونین میں آلو کے 300 مختلف ڈشیں تیار کی جاتی ہیں۔ جواباً برطانوی وزیر شبہ کا شکار ہوا اور اُس نے بات کو مذاق سمجھ لیا۔ رائیسا کے پاس چوں کہ ثبوت کے طور پر اُس وقت کچھ نہیں تھا، اس لیے وہ بھی خاموش ہوگئی۔
ویب سائٹ کے مطابق رائیسا گوربا چوف نے بعد میں برطانوی وزیر کو اس وقت مزید حیران کر دیا جب اُس نے آلو کی مختلف ڈشیں تیار کرنے والی کتاب اس نوٹ کے ساتھ وزیر موصوف کو انگلستان بھیجی کہ "مجھ سے غلطی ہوئی تھی جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ دراصل سوویت یونین میں آلو کی 300 نہیں بلکہ پوری 500 مختلف ڈشیں تیار ہوتی ہیں۔ ثبوت کے طور پر کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔” انگریز وزیر نے جیسے ہی رقعہ پڑھا، چکرا کر گر پڑا۔