پوسٹ کے ساتھ شائع شدہ اس تصویر میں دو خواتین اور ایک بچی نمایاں طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ یہ دو خواتین نہیں، دو مائیں اور دو الگ حیران کن کہانیاں ہیں۔
"pinterest.com” پر ایک نوجوان سٹفین فلپس نے اس تصویر کے ساتھ دو جملے تحریر کیے ہیں کہ ایک ماں کی گود میں بچی بیٹھی ہے جو ایک مرے ہوئے بچے کے عطیہ شدہ دل کے ساتھ دوبارہ زندگی پاچکی ہے۔ جب کہ دوسری طرف دوسری ماں سٹیٹسکوپ کے ذریعے اپنے مرے ہوئے بچے کا ننھا سا عطیہ شدہ دل (Donated Heart) اس بچی کے سینے میں دھڑکتا سن رہی ہے۔ دراصل اس دوسری ماں کی خواہش تھی کہ اس کے ہمیشہ کے لیے بچھڑنے والے بچے کا دل کسی ضرورت مند کے سینے میں دھڑکتا رہے، یوں ماں کے دل اور مرے ہوئے بچے کی روح کو سکون کا احساس ہوگا۔