جی ہاں، انڈیا میں کچھ رضاکار ایک ایسا باورچی خانہ چلا رہے ہیں جہاں روزانہ ایک لاکھ غریب اور لاچار لوگوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے تحقیق کے مطابق یہ باورچی خانہ پچھلے تین سو سال سے بالکل مفت کھانا تقسیم کرتا چلا آ رہا ہے۔ انڈیا کے غریب اور لاچار لوگ یہاں سے روزانہ بلا معاوضہ کھانا کھاتے ہیں۔
"aljazeera.com” کے شوکت شافی کی ایک سٹوری (2013ء) کے مطابق یہ باورچی خانہ گولڈن ٹمپل میں (امرتسر) میں بابا گرونانک نے شروع کیا تھا، جہاں آج بھی سکھ اپنے گرو کی شروع کردہ روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ ایک لاکھ غریب لوگوں کو کھلاتے پلاتے ہیں۔